۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عشرہ فاطمیہ

حوزه/ عشرۂ مجالسِ عزاء بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی تیسری مجلس سے برادر گدا حسین امامی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ مجالسِ عزاء بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی تیسری مجلس سے برادر گدا حسین امامی نے خطاب کیا۔

انہوں نے حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: فاطمہ سلام اللہ علیہا ام ابیہا ہیں۔

فاطمه زہراء (س) ام ابیہا تھیں، برادر گدا حسین امامی

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا گیارہ اماموں کی ماں ہیں، رسول خدا صادق کے نام سے مشھور تھے، جس کے گھر میں سیدہ کی پرورش ہوئی، جس کی وجہ سے ان کو صدیقہ الکبریٰ کہا جاتا ہے۔

برادر گدا حسین امامی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: جس سے فاطمه سلام اللہ علیہا راضی، اس سے میں راضی، جس سے میں اس سے خدا راضی ہے اور جس سے سیدہ ناراض، اس سے میں ناراض، جس سے میں ناراض اس سے خدا ناراض ہوتا ہے، جنہوں نے سیدہ کو دربار میں بلایا درحقیقت ان کو رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی معرفت نہی تھی۔ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر سب سے بڑی مصیبت یہ تھی کی سیدہ کو نعوذباللہ کاذبہ کہا گیا۔

فاطمه زہراء (س) ام ابیہا تھیں، برادر گدا حسین امامی

انہوں نے سیدہ فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سیدہ مسجد نبوی میں آئیں، اس وقت لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ آج تو رسول اللہ خود آ رہے ہیں، جہاں سیدہ نے طویل خطبہ دیا، جس کو خطبہ فدک بھی کہا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .